ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایچ انجنیا پرشوبھاکرند لاجے کے الزامات سے دلت طبقات میں ناراضی

ایچ انجنیا پرشوبھاکرند لاجے کے الزامات سے دلت طبقات میں ناراضی

Tue, 27 Feb 2018 11:26:47    S.O. News Service

بنگلورو،26؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود ایچ انجنیا درجہ فہرست وقبائلی طبقات اور دلتوں کو حکومت سے افزود فنڈ جاری کرواتے ہوئے انہیں ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا شوبھاکرند لاجے کے الزام پر دلت طبقات کے لیڈروں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور شوبھا کرندلاجے کے اس بیان کو فوری واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا۔ یہاں اخباری کانفرنس کے دوران لکشمی نارائن، ناگوار، سوراجو، اننت رامیا سمیت دیگر دلت طبقات کے لیڈروں نے مشترکہ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ کوئی بھی وزیر اپنے ذاتی اسمبلی حلقہ کے لئے حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈ جاری کرنے کا جو اقدام کرتا ہے وہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ہر ایک وزیر اس طرح کا رویہ اپناتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ جس وقت شوبھاکرندلاجے ریاستی وزیر تھی اس وقت بھی انہوں نے اپنے اسمبلی حلقہ یشونت پور کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جاری کیاتھا۔ اس پر شوبھا کوئی بات نہیں کرتیں۔ بلکہ ریاستی وزیر ایچ انجنیا نے اپنے اسمبلی حلقہ ہولکیرے کے عوام کے مسائل کو حل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بورویلس کی کھدائی کو منظوری دی ہے۔ اس کو بڑا مسئلہ بناکر شوبھا پیش کرنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد انتخابی ضوابط واخلاق نافذ ہونے والے ہیں۔ اس لئے مارچ کے آخرتک بورویلوں کی کھدائی کے ذریعہ دلت طبقات کی فلاح وبہبودی کے لئے منظور شدہ رقم کو جلد از جلد استعمال کرنے کے مقصد سے ریاستی وزیر ایچ انجنیا نے ریاست بھر میں 34؍ہزار بورویلوں کی کھدائی کے لئے منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مفادات کی خاطر انجنیا نے جو اقدام کیاہے اس پر انہیں مبارکباد پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن شوبھا کرندلاجے نے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے مقصد سے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے مقصدسے چند غیرغلط کام کرنے لگی ہیں جو ان کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے بتایاکہ انتخابات کو مدنظر رکھ کر شوبھا کرند لاجے نے جو حربے استعمال کررہی ہیں اس میں انہیں ہرگز کامیابی حاصل ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے جو الزامات لگارہی ہے اس میں کسی بھی طرح کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی رکن پارلیمان شوبھا کرند لاجے اگر جھوٹے الزامات لگانے سے باز نہ آتی ہیں تو دلت طبقات کی تنظیمیں بی جے پی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گی۔


Share: